24 مارچ ، 2012
پیر س فارن … فرانس کے صدر نکولس سرکوزی نے انتہا پسندوں کی ویب سائٹوں کا وزٹ کرنیوالوں کو جیل بھیجنے کا نیا قانون بنانے کا اعلان کر دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سٹراسبرگ میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے صدر نکولس سرکوزی نے کہا کہ کوئی بھی شخص جو انٹرنیٹ پر باقاعدگی سے دہشتگردی کو فروغ دینے یا پھر انتہا پسندوں کی ویب سائٹس وزٹ کرتے ہوئے پایا گیا اسے جیل بھیجنے کی سزا دی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ یہ کہنا ہرگز برداشت نہ ہوگا کہ ایسا ممکن نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے ایک ایسا قانون بنائیں گے جس کے تحت ایسے کسی بھی شخص کو جو انٹرنیٹ پر دہشتگردی کے فروغ کی ویب سائٹوں کو باقاعدگی سے دیکھنے میں ملوث پایا گیا اسے دو سال سزائے قید جبکہ تیس ہزار روپے جرمانے کی سزا ہوگی ۔