08 نومبر ، 2013
ملتان…ملتان کا ذوالجناح اپنی مثال اپ ہے، محرم الحرام کی تاریخیں جوں جوں آگے بڑھتی ہیں،جلوس کی تیاریاں بھی شروع ہوجاتی ہیں، کوئی امام عالی مقام کی سواری کی شبیہ ذوالجناح تیار کرتا ہے اور کوئی زنجیر زنی کیلئے زنجیریں تیز کروا رہا ہے۔ ذوالجناح، شبیہ ہے حضرت امام حسین عالی مقام کی سواری کی۔ محرم الحرام کی تیاریوں میں عقیدت مند جہاں محرم الحرام کی تیاریوں میں امام بارگاہ کی تزین و آرائش سمیت دیگر انتظامات مکمل کرتے ہیں وہاں ذوالجناح کے زیور کی تیاری اور مرمت بھی کروائی جاتی ہے، ذوالجناح کی تیاری میں چاندی کے تیار کئے گئے زین، چھتری، قرآن پاک، علم، دستار، گلے کا ہار، ماتھے کا ٹیکہ، جھال، رقاب، پاوٴں کے کڑے اور پیٹھ کا حصہ شامل ہوتے ہیں عقدیت مند 8سو گرام سے ایک کلو تک کی چاندی کے وزن کا سارا سامان بھی تیار کرواتے ہیں۔ محرم الحرام کے شروع ہوتے ہی عزادار اپنی زنجیروں پر لگی چھریوں کو تیز کروانے کیلئے لوہار کی دکانوں کا رخ کر رہے ہیں جس کی مرمت اور تیاری پر 100سے ڈیڑھ سو روپے معاوضہ وصول کر رہے ہیں جبکہ نئی زنجیریں ایک سو سے ایک ہزار روپے تک بھی فروخت کی جا رہی ہے۔ ذوالجناح کے زیور کی تیاری اور عزاداری کیلئے زنجیروں کی تیاری اہل بیت سے عقدت کا اظہار بھی ہے