Geo News
Geo News

پاکستان
08 نومبر ، 2013

صوابی : ٹھنڈ کوئی کے علاقے میں بینک سے کروڑوں روپے کا سونا چوری

صوابی : ٹھنڈ کوئی کے علاقے میں بینک سے کروڑوں روپے کا سونا چوری

صوابی…صوابی میں بینک سے کروڑوں روپے مالیت کا سونا غائب ہوگیا۔ طلائی زیوارات کی 61تھیلیاں غائب۔ پولیس کے مطابق صوابی کے علاقے ٹھنڈ کوئی میں نیشنل بینک کی برانچ سے کروڑوں روپے مالیت کا سونا غائب ہوگیا۔ بینک کے سیف سے طلائی زیوارات کی 61تھیلیاں غائب ہیں۔ جس کی ایف آئی آر درج کرا دی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق بینک مینجر کے رپورٹ کرنے پر بینک کے خاکروب کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

مزید خبریں :