Geo News
Geo News

پاکستان
11 نومبر ، 2013

ملک بھر میں 6 محرم الحرام کی مجالس

ملک بھر میں 6 محرم الحرام کی مجالس

کراچی…چھ محرم کا دن کربلا کے سب سے کمسن شہید شہزادہ علی اصغر سے منسوب ہے،پورے ملک میں عزاداروں نے مجالس کے بعد جھولے کی زیارت کی، دودھ اور شربت کی سبیلیں لگائیں، ماتم داروں نے امام حسین کے حضور اْن کے ننھے شہزادے کا پرسہ دیا۔جناب علی اصغر کربلا کے سب سے کم سِن شہید ہیں،جن کی عمر شہادت کے وقت صرف 6 ماہ تھی۔ امام عالی مقام پیاس کی شدت سے نڈھال شہزادہ علی اصغر کو یزید کی فوج کے سامنے لائے اور ان کے لئے پانی طلب کیا،لیکن دشمنانِ آلِ محمد نے بچے کو پانی دینے بجائے تیر مار کر شہید کردیا۔ اس شہزادے کی یاد میں برپا ہونے والی مجالس میں ذاکرین ، علمائے کرام اور نوحہ خواں حضرات نے جناب علی اصغر کی شہادت بیان کی۔ عزاداروں کے لئے دودھ ، شربت اور ٹھنڈے پانی کی سبیلیں لگائیں۔ مختلف مقامت سے جلوس برآمد ہوئے اور جلوسوں میں خاص طور پر جھولے کی زیارت کرائی گئی۔پنجاب میں ملتان ، فیصل آباد، گوجرانوالا، سیالکوٹ، جھنگ ،بہاول پور اور ڈیرا غازی خان سمیت مختلف شہروں میں 6 محرم کے جلوس برآمد ہوئے۔کوہاٹ،ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک، مردان، ہنگو، نوشہرہ اور مانسہرہ، سمیت خیبر پختونخوا میں بھی شہزادہ علی اصغر سے منسوب تاریخ میں مجالس اور جلوسوں کا اہتمام کیا گیا،سندھ ، بلوچستان ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی فرزند امام حسین اور کربلا کے سب سے کمسِن شہید کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے عزاداری کا سلسلہ جاری رہا۔

مزید خبریں :