14 نومبر ، 2013
ایمسٹرڈیم…این جی ٹی …قدرت کے انمول اور خوبصورت شاہکاروں کی شکل کے نمونے بنانے والے باصلاحیت فنکاروں کی کمی نہیں ہے ۔ ہالینڈ سے تعلق رکھنے والے ایسے ہی ایک باصلاحیت فن کار نے کاغذکے استعمال سے انتہائی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے جانوروں کے خوبصورت تھری ڈی آرٹ کے نمونے تیار کئے ہیں۔اس ماہر اور ہنر مندفن کار نے ان تھری ڈی شاہکاروں کو تیار کرنے کیلئے پہلے مختلف سائز کے کاغذ اور گتے پینٹ کئے اور پھراُنہیں کاٹ کر گوند سے چسپاں کرکے ایک جگہ یکجا کر دیا جسکے بعد مختلف پرندوں کے حقیقت سے قریب تر آرٹ کے شاہکار اُبھر کر سامنے آگئے۔ٹھیک کہتے ہیں مہارت ہو تو ایسی۔