پاکستان
14 نومبر ، 2013

نوازشریف کی صدر راجا پاکسے سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو

 نوازشریف کی صدر راجا پاکسے سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو

کولمبو…وزیراعظم نوازشریف نے سری لنکا کے صدر راجا پاکسے سے ملاقات کی ہے۔ادھر برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کی جانب سے سری لنکا میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کامعاملہ اٹھانے کوکولمبونے مسترد کردیا ہے۔وزیراعظم نواز شریف نے کولمبو میں صدر مہندا راجا پاکسے سے ملاقات میں دوطرفہ تعاون،تجارت ،علاقائی امور اور خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔اس سے پہلے کولمبو کے بندرا نائیکے ایئر پورٹ پر وزیراعظم اور خاتون اول کلثوم نوازشریف کا فریڈم پارٹی کے سربراہ نمل سری پالا ڈی سلوا نے استقبال کیا۔وزیراعظم کے خیر مقدم کے لیے وفاقی وزیر انوشے رحمان اور سیکریٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی بھی ائیرپورٹ پرموجود تھے۔ادھر نئی دلی میں ایک تقریب میں بات کرتے ہوئے برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کا کہنا تھا کہ وہ دولت مشترکہ سربراہ اجلاس کا بائیکاٹ اس لیے نہیں کررہے کہ وہ سری لنکا میں تامل باغیوں کیخلاف انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں کا معاملہ اٹھائیں گے۔ سری لنکا کے وزیرمواصلات رامبکویلا کا کہنا ہے کہ کیمرون کو اس کا حق حاصل نہیں ۔سری لنکا ایک خود مختار ملک ہے برطانیہ کی کوئی کالونی نہیں ۔صدر راجا پاکسے کا کہنا ہے کہ اگر انسانی حقوق کی کوئی خلاف ورزی ہوئی ہوتو وہ اس کے خلاف کارروائی کروانے کے لیے تیار ہیں۔

مزید خبریں :