دنیا
25 مارچ ، 2012

امریکا: 2 منزلہ عمارت میں آگ، 6 بچوں سمیت 8 افراد ہلاک

امریکا: 2 منزلہ عمارت میں آگ، 6 بچوں سمیت 8 افراد ہلاک

نیویارک…امریکی ریاست ورجینیا میں 2 منزلہ عمارت میں آگ لگنے سے 6 بچوں سمیت 8 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 2 بری طرح جھلس کر رہ گئے۔ چارلس سٹون فائر ڈیپارٹمنٹ کے نائب سربراہ بوب شارپ کے مطابق مغربی ورجینیا میں لکڑی سے بنی دو منزلہ عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے 8 افراد موقع پر ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں 6 بچے بھی شامل ہیں جن کی عمریں 8 سال کے درمیان بتائی جاتی ہیں جبکہ ایک بچہ اور خاتون بری طرح جھلس گئے ہیں۔

مزید خبریں :