17 نومبر ، 2013
لاہور…لاہور میں علمائے کرام اورحکومتی ٹیم کے درمیان مذاکرات ناکام ہوگئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سمیت دیگراعلیٰ حکام کی عدم موجودگی کے باعث علمائے کرام میٹنگ چھوڑکرچلے گئے۔پاکستان علماء کونسل کے چیئر مین اوراسلامی نظریاتی کونسل کے رکن علامہ حافظ طاہرمحمود اشرفی،جمعیت علمائے اسلام(س)کے سیکریٹری اطلاعات مولانامحمدعاصم مخدوم اورمولانایونس سمیت دیگرعلماء مذاکرات کیلئے سول سیکریٹریٹ گئے، حکومتی ٹیم صوبائی وزراء رانامشہوداورمیاں مجتبیٰ شجاع الرحمٰن سمیت دیگرحکام پر مشتمل تھی۔