پاکستان
25 مارچ ، 2012

لوڈشیڈنگ کے معاملے پر پنجاب سے انتہا کردی گئی،شہباز شریف

لوڈشیڈنگ کے معاملے پر پنجاب سے انتہا کردی گئی،شہباز شریف

لاہور…وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ لوڈ شیڈنگ کے معاملے پر پنجاب کے ساتھ انتہا کر دی گئی۔ اپنی صنعت اور زراعت کو بند نہیں ہونے دیں گے اس کے لیے جہاد کریں گے۔لاہور میں لیڈیز پارک کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ بیس بیس گھنٹے لوڈ شیڈنگ میں کاروباری حضرات کے لئے کام ناممکن ہو گیا۔ بجلی عوام پر بجلی بن کرگر رہی ہے اور ظلم توڑا جا رہا ہے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے مالیوں اور چھوٹے عملے کے لیے تین تین ہزار روپے انعام کا اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف نے رائے ونڈ میں مسلم لیگ ن کے دفتر کا افتتاح بھی کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ڈینگی کی طرح کرپشن کا بھی ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ اشرافیہ نے ملک کو بھکاری اور تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے۔

مزید خبریں :