کاروبار
19 نومبر ، 2013

شاہد خاقان عباسی کی قیادت میں پاکستانی وفد کا دورہ ہیوسٹن

شاہد خاقان عباسی کی قیادت میں پاکستانی وفد کا دورہ ہیوسٹن

ہیوسٹن…راجہ زاہد اختر خانزادہ/نمائندہ خصوصی…وفاقی وزیر برائے پٹرولیم اور قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی کی قیادت میں پاکستانی وفد نے ہیوسٹن کا دورہ کیا،پاکستانی وفد 22 پاکستانی نجی کمپنیوں، ریاستی انٹرپرائزز اور تیل و گیس کے حکام پر مشتمل تھا۔ پاکستانی وفد کے دورے کا مقصد آئل اور گیس کی تلاش کی معلومات کا تبادلہ کر نا تھا۔اس حوالے سے پاکستانی وفد کو بریفنگ کیلئے ہیوسٹن میں پاکستان کے کونسل جنرل افضل محمود اور امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے ایک فنکشن کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں امریکی انرجی کمپنیوں کے نمائندے،امریکی تاجروں اور پاکستانی نژاد امریکیوں نے شرکت کی۔اس موقع پر وفاقی وزیر برائے پٹرولیم اور قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی اور ان کے وفد میں شامل اراکین نے ٹیکنالوجی کے حصول اور امریکی تاجروں کوپاکستان میں سرمایہ کا ری کی ترغیب کی حتی الامکان کوشش کی ۔قبل ازیں کانگریس وومین شیلا جیکسن لی نے ہیوسٹن پہنچنے پر پاکستانی وفد کو خوش آمدید کیا۔ اس موقع پر پاکستان میں امریکی سفیر رچرڈ اولسن،کانگریس مین الگرین اور اسٹیو اسٹوک مین،ہیوسٹن میں پاکستانی کونسل جنرل افضل محمود سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔

مزید خبریں :