انٹرٹینمنٹ
25 نومبر ، 2013

نیلسن منڈیلا کی زندگی پر مبنی فلم’منڈیلا:لانگ واک ٹو فریڈم‘کاآخری ٹریلر

 نیلسن منڈیلا کی زندگی پر مبنی فلم’منڈیلا:لانگ واک ٹو فریڈم‘کاآخری ٹریلر

جوہانسبرگ …این جی ٹی …جنوبی افریقہ کے پہلے سیاہ فام صدر اور نوبل امن انعام یافتہ نیلسن منڈیلاکی زندگی پر بننے والی فلم"منڈیلا:لانگ واک ٹو فریڈم"کا آخری ٹریلر جاری کردیا گیا۔ہدایتکار جسٹن شیڈوک نے یہ بائیوگرافیکل فلم1994میں شائع ہونے والی نیلسن منڈیلا کی کتاب "لانگ واک ٹو فریڈم"سے اخذ کرکے بنائی ہے جس میں ادریس ایلبا (نیلسن منڈیلا) کامرکزی کردارنبھارہے ہیں۔آننت سنگھ اور جیف اسکول کی پروڈیوس کردہ اس فلم کا اسکرین پلے ولیم نکولسن نے تحریر کیا ہے جس میں ادریس البا کیساتھ نومی ہیرس(ونی منڈیلا)،ٹونی گروج،ریاد موسیٰ اورجیمی بارٹلٹ اہم کردار اداکررہے ہیں۔منڈیلا کی غیر معمولی زندگی کی عکاسی کرتی اس فلم کی کہانی اُنکے بچپن سے لیکر افریقی ملک کے جمہوری صدر منتخب ہوکر عہدے کا حلف اُٹھانے تک اور بعد ازاں پیش آنے والی مشکلات کے گردگھومتی نظر آئیگی۔منڈیلا کی زندگی کے اوراق کو کھنگالتی یہ فلم 29نومبر کو امریکا جبکہ اگلے سال3جنوری کو برطانیہ میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

مزید خبریں :