Geo News
Geo News

پاکستان
25 نومبر ، 2013

گلگت ایئر پورٹ کے اندر پانی داخل،فضائی سروس معطل

گلگت ایئر پورٹ کے اندر پانی داخل،فضائی سروس معطل

گلگت …گلگت ایئرپورٹ کے اندر پانی داخل ہونے کے باعث فضائی سروس معطل اور پروازیں منسوخ ہوگئیں۔گلگت میں ایئرپورٹ سے ملحقہ آبادیوں کی نالیوں کی ٹوٹ پھوٹ اور خستہ حالی کی وجہ سے ایئرپورٹ کی حدود میں پانی جمع بونے کی شکایات بہت عرصے سے تھیں۔ لیکن اب ایئرپورٹ کا رن وے بھی پانی کی لپیٹ میں آگیا ہے۔ اس صورتحال کے پیش نظر قومی ایئر لائن نے آج سے گلگت کے لئے اپنی فضائی سروس معطل اور پروازیں منسوخ کردی ہیں۔ رن وے سمیت ایئرپورٹ کے بڑے حصے پر جمع پانی کی نکاسی کے لئے کوئی انتظامات نہیں کیے گئے۔

مزید خبریں :