Geo News
Geo News

کاروبار
25 نومبر ، 2013

تھری جی لائسنس کی نیلامی کے لئے غیرملکی کنسلٹنٹ ہائر

تھری جی لائسنس کی نیلامی کے لئے غیرملکی کنسلٹنٹ ہائر

اسلام آباد…پی ٹی اے نے تھری جی لائسنس کی نیلامی کے لئے غیرملکی کنسلٹنٹ ہائر کرلیا، جو نیلامی کا طریقہ کار اور بیس پرائس کا تعین جب کہ بولی دہندگان کاآزادانہ انتخاب کرے گا۔ ترجمان کے مطابق پی ٹی اے کو تھری جی لائسنس کی نیلامی عالمی کنسلٹنٹ کے حوالے سے 5 درخواستیں موصول ہوئی تھیں جن میں سے ویلیو پارٹنر مینجمنٹ کنسل ٹنٹس کا انتخاب کیاگیاہے۔ یہ امریکا،برطانیہ،سنگاپور اور اسپین کے ماہرین پر مشتمل کنسورشیم ہے، جسے تھری جی کی نیلامی کے تمام امورطے کرنے کی ذمہ داری دی جائے گی۔

مزید خبریں :