Geo News
Geo News

پاکستان
25 نومبر ، 2013

نیٹوکنٹینرز کے ڈرائیورز ر تشدد، تحریک انصاف کے کارکنوں پرمقدمات درج

نیٹوکنٹینرز کے ڈرائیورز ر تشدد، تحریک انصاف کے کارکنوں پرمقدمات درج

پشاور …پشاور میں حیات آباد ٹول پلازہ کے قریب گذشتہ روزکنٹینرز کے ڈرائیوروں پر تشدد کرنے والے تحریک انصاف کے 35 کارکنوں کے خلاف آئی جی پی خیبرپختون خوا کی ہدایات مقدمات درج کرلئے گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ روز پی ٹی آئی کے تیس سے چالیس کارکنوں نے حیات آباد کے مقام پر کنٹینرز کے ڈرائیوروں کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا، جس پر آئی جی پی کی ہدایات پر تحریک انصاف کے کارکنوں کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے۔ ذرائع کے مطابق پینتیس کارکنوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ ایس ایچ او پشتہ خرہ پولیس اسٹیشن بہرام خان کے مطابق تحریک انصاف کے کارکنوں کا کنٹینرز ڈرائیوروں پرتشدد کرنے کی فوٹیج حاصل کرلی گئی ہے۔ ایس ایچ او بہرام خان کے مطابق فوٹیج دیکھ کر گرفتاریاں کی جائے گی اور کسی بے گناہ کو گرفتار نہیں کیا جائے گا۔

مزید خبریں :