26 مارچ ، 2012
ملتان… ملتان کے علاقہ پل براراں پر شوہر نے اپنی بیوی پر تیزاب پھینک دیا جسے زخمی حالت میں نشر اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں داخل کرا دیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق چار بچوں کی ماں شمع ایک موبائل فرنچائز میں کام کرتی تھی اور اس کا شوہر مقصود کچہری میں کلرک تھا، دونوں میں خرچے کے معاملے پر جھگڑا ہوا جس کے بعد مشتعل شوہر نے بیوی پر تیزاب پھینک دیا۔ شمع خود چل کر اسپتال پہنچ گئی اور انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تیزاب کی مقدار کم ہونے کی وجہ سے شمع کا چہرہ مکمل طور پر جھلسنے سے بچ گیا۔