26 مارچ ، 2012
لاہور… لاہور کے علاقے داروغہ والا میں طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین نے پیٹرول پمپ نذر آتش کر دیا ۔ پیٹرول پمپ پر موجود گارڈز کی فائرنگ سے مظاہرین میں شامل ایک شخص ہلاک ہو گیا۔ مظاہرین نے ٹائر جلا کر روڈ بلاک کر دی ہے اور ڈنڈابردار ٹولے سڑک پر گشت کر رہے ہیں جبکہ پولیس کی طرف سے تاحال کوئی مداخلت سامنے نہیں آئی۔