Geo News
Geo News

دنیا
27 نومبر ، 2013

چین میں شدید برفباری سے نظام زندگی مفلوج،9افراد ہلاک

چین میں شدید برفباری سے نظام زندگی مفلوج،9افراد ہلاک

بیجنگ…چین میں شدید برفباری سے نظام زندگی مفلوج ہو گیا۔ اس دوران چھتیں گرنے سے 9افراد ہلاک ہوئے۔ صوبہ ہیلونگ جیانگ میں 30ملی میٹر تک پڑنے والی برف سے دو فیکٹریوں کی چھتیں گر گئیں۔ ملبے سے اب تک 9مزدوروں کی لاشیں نکالی گئی ہیں۔ شدید برفباری کے باعث کئی گاڑیاں پھنس گئیں ۔ 1958ء کے بعد یہ چین میں ہونے والی شدید ترین برفباری ہے۔ محکمہٴ موسمیات نے 2 دن تک تیز ہوائیں چلنے کی پیش گوئی کی ہے۔

مزید خبریں :