Geo News
Geo News

پاکستان
27 نومبر ، 2013

اسفند یار ،اعظم ہوتی کیخلاف الزامات میں کچھ صداقت ہے، بیگم نسیم ولی

اسفند یار ،اعظم ہوتی کیخلاف الزامات میں کچھ صداقت ہے، بیگم نسیم ولی

پشاور…عوامی نیشنل پارٹی کی سابق صدر اور بزرگ رہنما بیگم نسیم ولی خان نے عملی سیاست میں دوبارہ قدم رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اسفندیار ولی کے خلاف اعظم ہوتی کے الزامات میں کچھ حد تک صداقت ضرورہے،پارٹی کا گرینڈ جرگہ بلاکر پارٹی قیادت کا چناوٴ کیا جائے گا۔ پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بیگم نسیم ولی خان نے کہا کہ باچاخان مرکز پر چند مفاد پرستوں کا قبضہ ہے ،2008ء کے بعد چند لوگوں نے پارٹی کو یرغمال رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کو مکمل تباہی سے بچانے کیلئے میں نے دوبارہ سیاست میں آنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بیگم نسیم کا کہنا تھا کہ انتخابات کے نتائج اے این پی کے لیے مایوس کن تھے، میرا ضمیر پارٹی کی مزید تباہی گوارا نہیں کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ این پی کا گرینڈ جرگہ بلا کر نئی قیادت کاچناوٴ کیا جائے گا۔ بیگم نسیم کا کہنا تھا کہ اسفندیار ولی کے خلاف اعظم ہوتی کے الزامات میں کچھ حد تک صداقت ضرورہے۔

مزید خبریں :