کھیل
27 نومبر ، 2013

دوسرا ون ڈے، پاکستان کا جنوبی افریقا کو جیت کیلئے263رنز کا ہدف

دوسرا ون ڈے، پاکستان کا جنوبی افریقا کو جیت کیلئے263رنز کا ہدف

پورٹ ایلزبتھ…دوسرے ون ڈے میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو میچ میں فتح کیلئے 263رنز کا ہدف دیا ہے۔پاکستان کی بیٹنگ کی خاص بات اوپننگ بیٹسمین احمد شہزاد کی شاندار سنچری تھی جس کی بدولت پاکستان262رنز کا مجموعہ ترتیب دینے میں کامیاب ہوا۔بارش سے متاثراور45اوورز فی اننگ تک محدودمیچ کا ٹاس جنوبی افریقا کے کپتان نے جیتا اور پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ،اوپننگ بیٹسمین ناصر جمشید ایک مرتبہ پھر ناکام ہو گئے اورصرف2رنز بنا سکے جبکہ محمد حفیظ حسب روایت ڈیل اسٹین کا شکار بنے ،وہ صرف 8رنز بنا سکے،جبکہ کپتان مصباح الحق بھی آج کے میچ میں ناکام رہے ،وہ صرف12ہی بنا سکے اور عمران طاہر کا شکار بنے ، اس موقع پر احمد شہزاد نے شاندار کا کر دگی کا مظاہرہ کرتے ہو ئے سنچری اسکور کی ،یہ ان کے کیریئر کی تیسری سنچری ہے،انہوں نے 112گیندوں کا سامنا کرتے ہو ئے8چوکوں اور 2چھکوں کی مدد سے102رنز بنائے ،جبکہ صہیب مقصود نے 42رنز بنا کر ان کا بھر پور ساتھ دیا ، ان کی اننگ میں3چوکے شامل تھے ۔عمر اکمل نے بھی اچھی بیٹنگ کی اور صرف30گیندوں کا سامنا کرتے ہو ئے 42رنز اسکور کئے وہ امپائر کے غلط فیصلے کا شکار بنے ،بولر میکلارین تھے ۔جنوبی افریقا کی جانب سے ڈیل اسٹین نے بہترین بولنگ کا مظاہرہ کیااور6پاکستانی بیٹسمینوں کو پویلین کی راہ دکھائی، عمران طاہر اور میکلارین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔ تین میچوں پر مشتمل سیریز میں پاکستان کو ایک۔صفر کی برتری حاصل ہے۔میچ میں فتح کی صورت میں پاکستان جنوبی افریقا کے خلاف سیریز جیت سکتا ہے،یہ ممکنہ فتح پاکستان کی پروٹیز کے خلاف پہلی کامیابی ہو گی۔

مزید خبریں :