پاکستان
26 مارچ ، 2012

شیخوپورہ، اجتماعی درندگی کا نشانہ بننے والی لڑکی کی خودکشی کی کوشش

شیخوپورہ، اجتماعی درندگی کا نشانہ بننے والی لڑکی کی خودکشی کی کوشش

شیخوپورہ… شیخوپورہ میں پانچ اہلکاروں کی درندگی کا نشانہ بننے والی طالبہ نے خود کشی کی کو شش کی اطلاعات کے مطابق طالبہ نے چارپائی کی رسی سے پھندا بنایا اور پنکھے سے لٹکنے کی کوشش کی۔واضح رہے کہ فرسٹ ایئر کی طالبہ کو دو پولیس اہلکاروں سمیت پانچ افراد نے اغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بنایا تھا اور لڑکی کی حالت غیر ہونے پر اْسے چھوڑ کر فرار ہوگئے۔فرسٹ ایئر کی طالبہ اکیڈمی میں ٹیوشن کے بعد اپنے کزن کے ساتھ گھر جا رہی تھی کہ ریلوے اسٹیشن کے قریب دو پولیس اہلکاروں نے انہیں پکڑ لیا اور 25 سو روپے اور موبائل فون چھین لیا، اہلکاروں نے اس کزن کو ڈرا بھگا دیا اور طالبہ کو جنڈیالہ شیر خان روڈ کے ایک مکان میں لے جاکر زیادتی کی۔ طالبہ کو پولیس کے سامنے پیش کیا گیا جہاں اس کی والدہ بے ہوش ہوگئی۔ تھانہ بی ڈویژن نے مقدمہ درج کرلیا ہے میڈیکل رپورٹ میں زیادتی کی تصدیق ہوگئی۔ طالبہ کے مطابق دو ملزم پولیس وردیوں میں تھے ایک وردی پر اسد لکھا ہواتھا۔ پولیس ملزمان کی گرفتاری کے لئے تا حال کوششیں کر رہی ہے۔

مزید خبریں :