28 نومبر ، 2013
لاہور…بھارتی میڈیا بڑا ہی دغا باز نکلا۔ پاکستانی آواز کو بدنام کرنا چاہا، راحت فتح علی خان نے دوسری شادی کی تردید کر دی۔راحت فتح علی خان نے بھارتی فلموں میں گانے تو بہت گائے لیکن بھارتی میڈیا ان کے لیے دغاباز نکلا۔ بھارتی میڈیا میں خبر چلی کہ راحت فتح علی نے چوری چھپے شادی کر لی ہے۔ راحت سے جیو نیوز حقیقت جاننا چاہی تو انہوں نے صاف کہا کہ انہوں نے دوسری شادی نہیں کی اور وہ فلک نام کی کسی خاتون کو جانتے ہی نہیں ۔