Geo News
Geo News

پاکستان
28 نومبر ، 2013

ڈرون حملوں کے خلاف احتجاج ہمارا حق ہے، لیاقت بلوچ

ڈرون حملوں کے خلاف احتجاج ہمارا حق ہے، لیاقت بلوچ

لاہور…لاہور میں اسلامی جمعیت طلبہ نے کتب میلہ سجایا۔ کتابوں کے اسٹالز پر طلبا و طالبات کا رش رہا۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ ڈرون حملوں کے خلاف احتجاج ان کا حق ہے، حملے روکنا وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے، خیبرپختونخواہ کی زمین افغانستان کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔ جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے ناصر باغ میں اسلامی جمعیت طلبہ کے امید میلے میں شرکت کی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ ڈرون حملے ملکی سالمیت کے لیے خطرہ ہیں، سابق صدر آصف زرداری اور پرویز مشرف نے امریکا کے سامنے جھکنے کی پالیسی بنائی جو اب تک چل رہی ہے، میلے میں درجنوں اسٹالز پر ہزاروں کتابیں رکھی گئی تھیں۔ سائنس، انفارمیشن ٹیکنالوجی، جنرل نالج، اسلامی اور سیاسی کتب میں شرکا نے گہری دلچسپی لی،امید میلے کے شرکا کا کہنا تھا کہ کتابیں انسان کی بہترین دوست ہیں، ملکی ترقی کیلئے کتابوں کی اہمیت اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔

مزید خبریں :