26 مارچ ، 2012
سیئول… وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے امریکی صدر اوباما اور بھارتی وزیر اعظم منموہن سندھ سے غیر رسمی ملاقاتیں کی ہیں۔ آج ابتدائی اجلاس کے بعد عشایئے پر جاتے ہوئے ان رہنماوٴں میں غیر رسمی تبادلہ خیال ہوا ۔ صدر اوباما سے غیر رسمی ملاقات میں وزیراعظم گیلانی نے اس یقین کا اظہار کیا کہ پاک امریکا تعلقات پارلیمنٹ کی سفارشات کی روشنی میں آگے بڑھ سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کے بارے میں پالیسی کی منظوری پارلیمنٹ دے گی ۔ وزیراعظم نے صدر اوباما کو پاکستانی عوام کے جذبات سے بھی آگاہ کیا ۔ اس موقع پر صدر اوباما کا کہنا تھا کہ وہ پارلیمنٹ کی سفارشات کی قدر کرتے ہیں۔ بھارتی وزیراعظم سے بھی تہنیتی جملوں کا تبادلہ ہوا۔