Geo News
Geo News

پاکستان
01 دسمبر ، 2013

وہاڑی: مہنگائی کیخلاف 10 طالب علموں نے احتجاجاً سر منڈوالئے

وہاڑی: مہنگائی کیخلاف 10 طالب علموں نے احتجاجاً سر منڈوالئے

وہاڑی…مہنگائی کا جن بے قابو ہوا تو وہاڑی کے طالب علموں نے احتجاجاً سردی میں سر منڈوادیئے، کہتے ہیں کہ گھر والے اخراجات پورے نہیں کرسکتے اس لئے گنجے ہو کر احتجاج کررہے ہیں۔ڈگری کالج وہاڑی کے 10 طالب علموں نے مہنگائی ، لوڈ شیڈنگ اور قیمتوں میں اضافہ کے خلاف احتجاج کا یہ منفرد طریقہ اپنایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مہنگائی کا جن بے قابو ہوکر ان کی خوشیوں کو نگل رہا ہے۔ والدین فیسیں ادا کرنے سے قاصر ہیں اور روز مرہ کے اخراجات بھی پورے نہیں کرپارہے۔ اس لئے احتجاجاً اپنے سر منڈوادیئے ہیں۔ طالب علموں کا مطالبہ ہے کہ حکومت مہنگائی پر قابو پائے۔

مزید خبریں :