02 دسمبر ، 2013
اسلام آباد… احتساب عدالت نے توقیر صادق کے جوڈیشل ریمانڈ میں 16 دسمبر تک توسیع کردی ہے۔ذرائع کے مطابق# احتساب عدالت میں اوگرا کرپشن کیس کی سماعت ہو ئی ،سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق عدالت میں پیش ہو ئے ۔نیب کے وکیل چودھری ریاض نے ضمنی ریفرنس دائر کرنے کیلئے مزید مہلت طلب کی ،وکیل کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ چیئرمین نیب کے رخصت پر ہونے کی وجہ سے ضمنی ریفرنس میں تاخیر ہو رہی ہے جبکہ ڈپٹی چیئرمین کو ضمنی ریفرنس بجھوانے کا اختیار ہے یا نہیں، اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں۔عدالت نے نیب کومزید مہلت دے دی،اور توقیر صادق کے جوڈیشل ریمانڈ میں 16 دسمبر تک توسیع کردی۔