صحت و سائنس
02 دسمبر ، 2013

سبز چائے کا باقاعدگی سے استعمال صحت کیلئے مفید

سبز چائے کا باقاعدگی سے استعمال صحت کیلئے مفید

کراچی …ہرگزرتے دن کے ساتھ سردی کی شدت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، ایسے میں سبز چائے کا استعمال بھی بڑھ گیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سبز چائے ہاضمہ درست رکھنے اور امراض قلب میں مفید ہے۔امریکا میں کی گئی تحقیق کے مطابق سبز چائے میں کیفین کی انتہائی کم مقدار اور بہت بڑی مقدار میں اینٹی اوکسیڈنٹس موجود ہوتے ہیں، جس کی وجہ سے صحت کیلئے اس کا استعمال فائدہ مند ہے۔ماہرین کہتے ہیں کہ باقاعدگی سے سبز چائے پینے سے جسم کا درجہ حرارت قابو میں رہتا ہے، ہاضمہ بھی درست رہتا ہے اور جگر اور ذیابیطس کے مرض میں بھی یہ مفید ہے۔

مزید خبریں :