02 دسمبر ، 2013
کراچی…کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریابلاک 14 میں فائرنگ سے ڈاکٹر سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق فیڈرل بی ایریابلاک 14 میں واقع ایک ہومیو پیتھک کلینک پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ڈاکٹر سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق افراد کی شناخت ڈاکٹر طاہر عثمان اور مفتی احمد کے نام سے ہوئی ہے جن کی لاشیں اسپتال منتقل کی گئیں۔علاوہ اذیں ریسکیو ذرائع کے مطابق لانڈھی کے علاقے خرم آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔