صحت و سائنس
04 دسمبر ، 2013

کھانوں میں ہلدی کا استعمال جگر کے امراض سے محفوظ رکھتا ہے

کھانوں میں ہلدی کا استعمال جگر کے امراض سے محفوظ رکھتا ہے

نیویارک …این جی ٹی …صدیوں سے جڑی بوٹیوں اور قدرتی نباتیات کے ذریعے کئی امراض کا علاج کیا جاتا رہا ہے جسے آج کی میڈیکل سائنس بھی مفید قرار دے رہی ہے۔ امریکہ اور برطانیہ کے سائنسدانوں نے ایک تحقیق کے بعد انکشاف کیا ہے کہ کھانوں میں ہلدی کا استعمال نہ صرف جگر کے امراض سے محفوظ رکھتا ہے بلکہ ہاضمہ بھی بہتر بناتا ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ہلدی میں ایک ایسا خاص مواد موجود ہوتاہے جو جگر کی سوزش سے حفاظت کے ساتھ ساتھ کھانا ہضم کر کے صحت بہتر بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔

مزید خبریں :