پاکستان
26 مارچ ، 2012

نیٹو سپلائی بحال ہوئی تو عوام سے مزاحمت کی اپیل کرینگے، منور حسن

پشاور … امیر جماعت اسلامی سید منور حسن نے کہا ہے کہ حکومت نے نیٹو سپلائی بحال کی تو اسکے خلاف عوام سے مزاحمت کی اپیل کی جائے گی، وزیراعظم گیلانی واجپائی بن گئے اور انہی کے ایجنڈے پر چل رہے ہیں۔ پشاور میں جماعت اسلامی کی فنڈز ریزنگ مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید منور حسن نے کہا کہ نیٹو سپلائی پر پارلیمنٹ کا اجلاس قومی خود کشی اورامریکی خوشنودی کے لئے بلایا گیا ہے۔ وزیر اعظم گیلانی بھی واجپائی بن گئے ہیں اور انہی کے ایجنڈے پر چل رہے ہیں سید منور حسن نے کہا کہ حکومت کو سمجھایا جا رہا ہے کہ نیٹو سپلائی بحال نہ کی جائے۔ تاہم اگرانہوں نے نہیں مانا تو جماعت اسلامی عوام سے مزاحمت کی اپیل کرے گی۔ اور نیٹو سپلائی کو منزل تو کیا۔۔ نشان منزل تک بھی پہنچنے نہیں دیا جائے گا۔

مزید خبریں :