کھیل
26 مارچ ، 2012

نیشنل ہاکی اسٹیڈیم کی آسٹروٹرف خراب، کھلاڑیوں کو پریکٹس میں پریشانی

نیشنل ہاکی اسٹیڈیم کی آسٹروٹرف خراب، کھلاڑیوں کو پریکٹس میں پریشانی

لاہور … لاہور میں 23 مارچ کو دنیا کی سب سے بڑی پینٹنگ بنانے کے باعث نیشنل ہاکی اسٹیڈیم کی آسٹروٹرف خراب ہوگئی ہے جس سے ہاکی کے کھلاڑیوں کو پریکٹس کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ یوم پاکستان کے موقع پر ہاکی اسٹیدیم میں آسٹروٹرف پر دنیا کی سب سے بڑی پینٹنگ بنائی گئی جس سے آسٹروٹرف پر جگہ جگہ رنگ کے بڑے بڑے دھبے پڑگئے ہیں۔ آج نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں 3 ملکی سیریز کے سلسلے میں کھلاڑیوں نے پریکٹس کا آغاز کیا لیکن آسٹروٹرف خراب ہونے سے کھلاڑیوں کو پریکٹس کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ اختر رسول کا کہنا ہے آسٹروٹرف خراب ہونے سے ٹیم کی کارکردگی متاثر ہوگی، پنجاب اسپورٹس بورڈ کو آسٹروٹرف کا خیال رکھنا چاہئے تھا۔

مزید خبریں :