26 مارچ ، 2012
واشنگٹن … پوپ کوئین میڈونا نے کہا ہے کہ اگر وہ امریکا کی صدر ہوجائیں تو دفاع پر خرچ کی جانے والی ساری رقم تعلیم پر لگا دیں گی۔ اپنے نئے گانے Girl Gone Wild' اور اپنی البم، ایم ڈی این اے، کی پروموشن کیلئے 53 سالہ گلوکارہ میڈونا ایک ٹیلی ویڑن شو میں پہنچیں جہاں میڈونا کے مداحوں کو میڈونا سے سوالات کی سہولت دی گئی جس میں ایک سوال ہوا میڈونا سے کہ اگر وہ امریکا کی صدر بنادی جائیں تو وہ کیا کریں گی۔ جواب میں میڈونا کا کہنا تھا کہ اگر وہ امریکا کی صدر ہوں گی توسب سے پہلے امریکی دفاع پر خرچ کی جانے والی ساری دولت تعلیم پر لگادیں گی اور اساتذہ کی تنخواہوں کو اور زیادہ بڑھا دیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ بڑا برا معاملہ ہے کہ اساتذہ کی تنخواہیں اتنی کم ہیں۔