05 دسمبر ، 2013
ابو جا…نائجیریا میں کشتی کے ساتھ گہرے سمندر میں ڈوبنے والے شخص کو 62 گھنٹے بعد صحیح سلامت بچالیا گیا۔یہ واقعہ رواں سال مئی میں پیش آیا تھا، جب نائجیریا کے قریب ٹگ بوٹ کے حادثے میں 11افراد سمندر میں ڈوب گئے ، تمام افراد موت کا شکار ہوگئے تاہم ہیری سن اوکین کو ڈھائی دن گزرنے کے باجود بھی اللہ نے زندہ رکھا، یہاں تک کہ غوطہ خور اس کی مدد کو پہنچ گئے، خود ڈائیورز بھی اسے زندہ پاکر حیرت زدہ تھے، ماہرین کا کہنا ہے کہ ہیری سن کے بچنے کی وجہ سائنسی عمل ایرببل یا ہوا کا غبارہ بن جانا ہے۔ جس کی وجہ سے مخصوص حصہ پانی بھرنے سے محفوظ رہا۔