Geo News
Geo News

پاکستان
05 دسمبر ، 2013

واٹر بورڈ کی بجلی بند کرنے کی خبروں میں صداقت نہیں، ایم ڈی

واٹر بورڈ کی بجلی بند کرنے کی خبروں میں صداقت نہیں، ایم ڈی

کراچی…ایم ڈی واٹر بورڈکراچی قطب الدین شیخ نے کہا ہے کہ کے ای ایس سی کی جانب سے بجلی بند کرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ خبربھی سچ نہیں کہ کل سے پانی کی فراہمی بند کردی جائے گی ۔ ترجمان واٹر بورڈ کا کہنا ہے کہ کے ای ایس سی نے بجلی سالانہ مرمت کے لیے بند کی تھی ۔دریں اثناء اس سے قبل ترجمان واٹر بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ کل سے کراچی میں پانی فراہم نہیں کیاجاسکتا،کے ای ایس سی نے واٹر بورڈ کی بجلی کاٹ دی۔اور جمعرات کی صبح 8بجے سے کراچی واٹربورڈ کی بجلی منقطع ہے۔

مزید خبریں :