Geo News
Geo News

پاکستان
06 دسمبر ، 2013

سپریم کورٹ نے حج کرپشن کیس کا فیصلہ سنادیا،باثر افراد کیخلاف کارروائی کا حکم

 سپریم کورٹ نے حج کرپشن کیس کا فیصلہ سنادیا،باثر افراد کیخلاف کارروائی کا حکم

اسلام آباد… سپریم کورٹ نے حج کرپشن کیس کا فیصلہ سنا تے ہوئے ایف آئی اے کو حکم دیا ہے کہ کرپشن کے ذمہ داران اور تحقیقات میں رکاوٹ ڈالنے والے بااثر افراد کے خلاف کارروائی کی جائے۔چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے سعودی شہزادے کے خط پر سال 2010 میں حج انتظامات میں بدانتظامی پر از خود نوٹس لیا تھا۔چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا، عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ کرپشن سے نہ صرف حاجیوں کو لوٹا گیا بلکہ ملک کا نام بھی بدنام ہوا۔ عدالت نے حکم دیا کہ سیاستدانوں اور بااثر افراد کے خلاف تحقیقات کر کے ان کے خلاف کارروائی کی جائے، حج ٹوورز آپریٹرز نے فی حاجی پانچ ہزار روپے زائد وصول کئے، وہ رقم ان سے وصول کر کے حجاج کرام کو واپس کی جائے۔

مزید خبریں :