پاکستان
27 مارچ ، 2012

کراچی میں ایم کیو ایم کے کارکن کی ہلاکت، صورتحال کشیدہ

کراچی میں ایم کیو ایم کے کارکن کی ہلاکت، صورتحال کشیدہ

کراچی… کراچی کے علاقے پی آئی بی کالونی میں ایم کیو ایم کے کارکن کی ہلاکت کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں صورتحال کشیدہ ہے اور 8 گاڑیوں کو آگ لگادی گئی ہے جبکہ مختلف علاقوں سے فائرنگ کی بھی اطلاعات موصول ہورہی ہیں۔ کراچی کے علاقے ملیر ہالٹ پھاٹک پر نامعلوم افراد نے مسافر کوچ کو آگ لگادی، سینٹرل جیل کے قریب بس اور تین ہٹی کے قریب مسافر کوچ کوآگ لگادی گئی۔ کالابورڈ کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے بعد ٹرک کو آگ لگادی گئی جبکہ ابوالحسن اصفہانی روڈ پر بھی ایک مسافر بس ، اور شاہ فیصل کالونی میں بھی نامعلوم افراد نے گاڑی کو آگ لگادی۔ جمشید روڈ پر نامعلوم افراد کی ہنگامہ آرائی کے بعد ٹائروں کو آگ لگادی گئی جبکہ نامعلوم افراد نے دکانیں بند کرادیں۔ ادھرلیاقت آباد، ملیر سٹی، جوہر چورنگی، ملیر، شاہ فیصل کالونی،گلشن اقبال،کورنگی سمیت شہرکے مختلف علاقوں سے ہوائی فائرنگ کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔

مزید خبریں :