Geo News
Geo News

دنیا
09 دسمبر ، 2013

اسرائیلی وزیر اعظم نیلسن منڈیلا کی آخری رسومات میں شرکت نہیں کرینگے

اسرائیلی وزیر اعظم نیلسن منڈیلا کی آخری رسومات میں شرکت نہیں کرینگے

مقبوضہ بیت المقدس…اسرائیل فلسطینیوں کے حامی نیلسن منڈیلاکی آخری رسومات میں شرکت نہ کرنے کے بہانے بنانے لگا۔اسرائیلی وزیر اعظم نیلسن منڈیلا کی آخری رسومات میں شرکت نہیں کریں گے۔ اسرائیلی حکام صدر اور وزیراعظم کو جنوبی افریقا بھیجنے میں مالی اور صحت کے مسائل کا سامنا ہے۔ اسرائیلی صدرکے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم مالی اور سیکیورٹی مسائل کے باعث جنوبی افریقا نہیں جائیں گے۔ اسرائیلی صدر کو ڈاکٹروں نے سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اسرائیلی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی پارلیمنٹ کا اسپیکر یا وزیر منڈیلا کی آخری رسومات میں شرکت کرسکتے ہیں، اسرائیل کی جانب سے نیلسن منڈیلا کی فلسطینیوں سے حمایت کی وجہ سے یہ بہانے بنائے جارہے ہیں۔

مزید خبریں :