Geo News
Geo News

پاکستان
11 دسمبر ، 2013

اعلیٰ عدلیہ نے جمہوریت کیلئے بہت کام کیا، چیف جسٹس

اعلیٰ عدلیہ نے جمہوریت کیلئے بہت کام کیا، چیف جسٹس

اسلام آباد…چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے کہا ہے کہ اعلی عدلیہ نے جمہوریت اور بلدیاتی انتخابات کے لیے بہت کام کیا ، بدعنوانی کے خاتمے کے لیے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے ، امید ہے جسٹس تصدق جیلانی اچھے چیف جسٹس ثابت ہوں گے۔ اپنے اعزاز میں الوداعی فل کورٹ ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس نے امید ظاہر کی کہ سپریم کورٹ جسٹس تصدق حسین جیلانی کی قیادت میں انسانی حقوق کیلئے کام کرتی رہے گی۔ اپنے اعزاز میں ہونے والے فل کورٹ ریفرنس سے خطاب میں چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے کہا کہ وہ انصاف کی فراہمی میں ساتھ دینے پر تمام ججز کے شکر گزار ہیں، نو مارچ 2007 کے بعد تمام ججز ، وکلاء ، طلباء اور سیاسی ورکروں نے عدلیہ کی آزادی کے لیے جدوجہد کی، میڈیا نے بھی لازوال کردار ادا کیا۔جسٹس افتخار چودھری کا کہنا تھاکہ آج کی عدلیہ نے ہر شہری کیلئے کام کیا جو شفافیت ، احتساب اور کرپشن کے خاتمے کیلئے سرگرم ہے، اب یہ ممکن نہیں کہ کوئی اپنی تعلیمی اسناد اور اثاثوں کے بارے میں عوام سے جھوٹ بولے، آزادانہ اور شفاف انتخابات کے بغیر جمہوریت ممکن نہیں ، ہمیں بطور جمہوری ریاست قائد اعظم کے دیئے ہوئے اصولوں پر چلنا چاہیے ، انہوں نییقین ظاہر کیا کہ جسٹس تصدق جیلانی اچھے چیف جسٹس ہونگے اور آنیوالی عدلیہ بنیادی انسانی حقوق اور آئین و قانون کی بالادستی کے لیے کام کرے گی ، عدلیہ کو بدعنوانی کے خاتمے کے لیے مزید کام کرنا ہوگا۔ نامزد چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی نے چیف جسٹس کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ افتخار محمد چودھری نے عوامی امنگوں کے مطابق کام کیا، ان کے دور میں آئین و قانون کی بالادستی ، لوگوں کے بنیادی انسانی حقوق پر زور دیا گیا،قانون کی حکمرانی اور لوگوں میں جمہوریت کی آگاہی کے لیے کام ہوا، آنے والا عدالتی نظام افتخارچودھری کی اصلاحات سے مزید سیکھے گا۔

مزید خبریں :