Geo News
Geo News

پاکستان
11 دسمبر ، 2013

ایکسکلیوزونیوز پر کسی چینل پر تنقید غیرپیشہ ورانہ ہے،کامران خان

ایکسکلیوزونیوز پر کسی چینل پر تنقید غیرپیشہ ورانہ ہے،کامران خان

کراچی…جیونیوز کے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی فل کورٹ کی کوریج کرنے پر کچھ میڈیا گروپس کی جانب سے جیو نیوز کو بلاجواز تنقید کا نشانہ بنانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے،اس بلاجواز تنقید پر افسوس اور حیرت کا اظہار کرتے ہوئے جیونیوز کے پروگرام ”آج کامران خان کے ساتھ“ کے میزبان اور سینئر تجزیہ کار کامران خان کا کہنا تھا کہ ایکسکلیوزو نیوز دینے پر کسی چینل پر تنقید کرنا غیر پیشہ ورانہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایکسلیوزو کوریج جیونیوز کا اعزاز ہے،ایسی تقاریب کی اپنی اہمیت ہوتی ہے، جیو نیوز نے منفرد انداز سے اس تقریب کی کوریج کی۔

مزید خبریں :