11 دسمبر ، 2013
بھٹنڈہ…پاکستان کی مینز کبڈی ٹیم نے ورلڈ کپ کے فائنل میں جگہ بنالی، ویمنز ٹیم کو سیمی فائنل میں بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ بھارت میں جاری ٹورنامنٹ کے مینز ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل پاکستان اور امریکا کے درمیان کھیلا گیا۔ میچ میں تجربہ کار پاکستان ٹیم نے امریکی ٹیم کو آوٴٹ کلاس کرتے ہوئے33 کے مقابلے میں 51 پوائنٹس سے شکست دی۔ ادھرویمنز ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہلی مرتبہ انٹرنیشنل ٹورنامنٹ کھیلنے والی پاکستانی ٹیم تجربہ کار بھارتی ٹیم کیخلاف زیادہ زور آزمائی نہ کرسکی۔ بھارت کے چھیالیس پوائنٹس کے مقابلے میں پاکستانی خواتین صرف 16پوائنٹس حاصل کرسکیں۔ سیمی فاَئنل میں شکست کے بعد پاکستان ویمنز ٹیم اب تیسری پوزیشن کیلئے ڈنمارک سے مقابلہ کرے گی۔