12 دسمبر ، 2013
کراچی…جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے کہا ہے کہ بھارت نواز حسینہ واجد کی حکومت انسانی حقوق کا قتل کرنے پر اتر آئی ہے۔ انہوں نے جماعت اسلامی بنگلا دیش کے بزرگ رہنما عبدالقادر ملا کو پھانسی دینے کے حوالے سے کہا کہ بنگلا دیش میں عبدالقادر ملا کو پھانسی دینے کی جماعت اسلامی مذمت کرتی ہے۔