Geo News
Geo News

پاکستان
12 دسمبر ، 2013

حج کی ادائیگی میں حائل مشکلات کو دور کرنے کیلئے ورکشاپ کا انعقاد

حج کی ادائیگی میں حائل مشکلات کو دور کرنے کیلئے ورکشاپ کا انعقاد

کراچی…وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ حکومت نئی حج پالیسی سب کی مشاورت سے ترتیب دینے کا ارادہ رکھتی ہے۔ کراچی میں ہونے والی یہ ورکشاپ حج کی ادائیگی میں حائل مشکلات کو دور کرنے کے لئے منعقد کی گئی۔ جس میں وہ تمام ٹورآپریٹرز، این جی اوز اور ماہرین شریک ہوئے جن کی مشاورت سے حکومت نئی حج پالیسی تیار کررہی ہے۔ ورکشاپ میں شریک مذہبی اسکالر اور سابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور ڈاکٹر عامر لیاقت نے ورکشاپ سے خطاب میں کہا کہ حکومت کا یہ کام نہیں کہ وہ حج کوٹے کیلئے فارم تقسیم کرے بلکہ عمرہ اور حج کا کام مکمل طور پر ٹور آپریٹر زکو دے دینا چاہیئے۔ وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا کہ اس سال سے 60فیصد کوٹہ ٹور آپریٹرز کو دیا جائے گا اور 40فیصد کوٹہ حکومت کو ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ سارے ہی عازمین حکومت کی ذمہ داری ہوتے ہیں اور اس ضمن میں حکومت ٹور آپریٹرز کی معاونت کرے گی۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ گذشتہ سال حکومت کی جانب سے حج انتطامات پچھلے سالوں کی نسبت کافی بہتر رہے اور آنے والے وقت میں عازمین کی خدمت کیلئے ہر ممکن اقدام کو یقینی بنایا جائے گا۔

مزید خبریں :