27 مارچ ، 2012
مبئی…والٹ ڈزنی پکچرز کے تحت بننے والی ہالی ووڈ کی سپر ہیرو ایکشن فلمThe Avengersکا ہندی تھیم سونگ "ہیلواندھیروں" ریلیز کر دیا گیا۔ بھارتی پاپ میوزیکل بینڈ "اَگنی" کے گلوکاروں کی آواز میں ہندی میں ریکارڈ کیا جانے والاتھیم سونگ UTV موشن پکچرز کے تحت ممبئی میں ریلیز کیا گیا اور اس موقع پر بینڈنے اسٹیج پر اپنے فن کا مظاہرہ بھی کیا ۔ اس گانے کی مو سیقی بھی اگنی بینڈ نے ہی ترتیب دی ہے جس کے بول معروف فلمساز عباس ٹائروالا نے تحریر کیے ہیں۔ایکشن سے بھرپور اس فلم میں ہا لی وو ڈ کے مشہور ایکشن کر دار کیپٹن امریکا،ہلک،آئرن مین،تھور،بلیک وڈواورہاک آئی پہلی با ر ایک ساتھ اسکرین پر نظر آئیں گے۔رابرٹ ڈاؤنی جونےئر،اسکارلٹ جانسن اورکرس ایونز کی شکل میں مشہور ترین ایکشن کر دارو ں کو سمیٹے اس فلم کے ہدایتکار جوز ویہڈن ہیں جو27اپریل کو بھارت جبکہ4مئی کو امریکا سمیت دیگر ممالک میں سینما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔