13 دسمبر ، 2013
اسلام آباد…وزیر داخلہ چوہدری نثار نے بنگلادیش میں جماعت اسلامی کے رہنما عبدالقادر ملا کی پھانسی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عبدالقادر ملا کو پاکستان سے وفاداری کی وجہ سے پھانسی دی گئی۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ دانشمندی کا تقاضاتھا کہ ماضی کو فراموش کر کے نئے دور کا آغاز کیا جاتا، 42سال گزرنے کے بعدعبدالقادر ملا کوپھانسی دینا افسوسناک اور المناک ہے،عبدالقادر ملا کو پاکستان سے وفاداری کی وجہ سے پھانسی دی گئی،عبدالقادر ملا کی پھانسی پر ہر پاکستانی کو دکھ اورافسوس ہوا،ماضی کے پرانے زخموں کو پھر سے ہرا کرنے کی کوشش کی گئی۔