13 دسمبر ، 2013
اسلام آباد…تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ حامد موسوی نے کہا ہے کہ پاکستان عبدالقادر ملا کی پھانسی کا معاملہ اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی اداروں میں اٹھائے۔ حامد موسوی نے ایک بیان میں کہا کہ عبدالقادر ملا کی پھانسی کے خلاف احتجاج کے لیے بنگلا دیش کے سفیر کو دفترخارجہ طلب کیا جائے۔