13 دسمبر ، 2013
کراچی…ملٹری فارم اوکاڑہ کی جانب سے 370آسٹریلوی گائیں کی درآمد میں قواعد کی خلاف ورزیاں سامنے آئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ملٹری فارم اوکاڑہ نے درآمد سے پہلے متعلقہ وزارت سے اجازت نہیں لی، درآمدسے قبل کورنٹائن کی جگہ کی منظوری بھی نہیں لی گئی۔فارم انتظامیہ کاموٴقف ہے کہ ہمیں درآمد کیلئے کسی اجازت کی ضرورت نہیں ہوتی، حکام شرائط پوری کیے بغیر درآمد کے معاملے پر ڈٹ گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کورنٹائن اور درآمد کا این او سی آج گائیں پہنچنے کے بعد حاصل کیا گیا، ملٹری فارم اوکاڑہ کی 370گائیں سمیت دیگر گائیں لے کر جہاز آج بندرگاہ پہنچا ہے۔