Geo News
Geo News

پاکستان
14 دسمبر ، 2013

فیصل آباد:موبائل فون لوٹنے والے ماموں کی فائرنگ سے ڈاکو بھانجا ہلاک

فیصل آباد:موبائل فون لوٹنے والے ماموں کی فائرنگ سے ڈاکو بھانجا ہلاک

فیصل آباد…فیصل آباد میں موبائل فون چھین کر فرار ہونے والے ڈاکو ماموں کی فائرنگ سے ڈاکو بھانجا ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ فیصل آباد کے علاقے ڈی ٹائپ میں پیش آیا جہاں ایک ڈاکو احسان نے اپنے بھانجے لقمان کے ساتھ میڈیکل کلینک پر ایک ڈاکٹر سے موبائل فون چھینا لیکن فرار ہونے کے دوران احسان کے پستول سے گولی چل گئی جو ااس کے بھانجے لقمان کو لگی جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا،،اس دوران وہاں جمع ہونے والے لوگوں نے احسان کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔

مزید خبریں :