دنیا
14 دسمبر ، 2013

چین کی پہلی خلائی گاڑی حفاظت کے ساتھ چاند پر اترگئی

چین کی پہلی خلائی گاڑی حفاظت کے ساتھ چاند پر اترگئی

بیجنگ…چین کی پہلی خلائی گاڑی حفاظت کے ساتھ چاند پر اترگئی۔ امریکا اور روس کے بعد چین چاند گاڑی کی سافٹ لینڈنگ کرنے والا تیسرا ملک بن گیا ہے۔ بیجنگ میں کنٹرول سینٹر میں چینی سائنس دانوں نے چاندگاڑی کی سافٹ لینڈنگ کا مشاہدہ کیا جسے چینی ٹی وی پر بھی دکھایا گیا۔ چاند پر آخری مشن 37برس قبل روس نے بھیجا تھا۔ چین کی جانب سے چاند کی زمین کے جائزے اور تحقیق کے لیے خلائی گاڑی چاند پراتاری گئی ہے۔ چینی خلائی گاڑی جدید ترین آلات سے لیس ہے اور اس پر زیرِِِ زمین اجزا کی معلومات جمع کرنے کا ریڈار بھی موجود ہے۔ خلائی گاڑی کا وزن 120کلو گرام ہے۔

مزید خبریں :