15 دسمبر ، 2013
کراچی…کراچی میں حسن اسکوائر کے قریب پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق یونیورسٹی روڈ پر حسن اسکوائر کے قریب مسافر بس کو روک کر دو ملزمان لوٹ مار کررہے تھے کہ مسافروں کے شور مچانے پر گشت پر موجود پولیس ٹیم نے ملزمان کا تعاقب کیااور مقابلے میں ایک ملزم ہلاک ہو جبکہ ایک ڈاکو کوزخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ واقعے کے بعد کراچی پولیس چیف عزیر بھٹی تھانے پہنچے اور پولیس مقابلے میں حصہ لینے والے اہلکاروں کو شاباش دی اورنقد انعام کا اعلان کیا۔