16 دسمبر ، 2013
ملتان…ملتان میں چوک کچہری کے قریب بنگلہ دیش میں پھانسی پانیوالے عبدالقادر ملا کی غائبانہ نماز جنازہ جماعت الدعوة کے امیر حاظ محمد سعید نے پڑھائی۔اس موقع پر امیر جماعت الدعوة حافظ سعید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عبدالقادر ملا کی پھانسی پروزارت خارجہ کے اس بیان کی مذمت کرتے ہیں کہ عبدالقادر ملا کی پھانسی بنگلہ دیش کا اندرونی معاملہ ہے۔ان کا کہناتھاکہ اگر پاکستانی حکومت نے اس معاملے کو سلامتی کونسل میں نہ اٹھایا تو ملک گیر ہڑتال کریں گے۔انھوں نے کہاکہ اس سازش کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے۔ بھارت نواز بنگلہ دیشی حکومت نے انڈیا کو خوش کرنے کے لیے 42 سال بعد عبدالقادر ملا کو پھانسی دی۔