16 دسمبر ، 2013
اسلام آباد…چیئرمین نیب کی مسلسل رخصت کے باعث اوگرا کرپشن کیس میں نیب کی جانب سے ملزم توقیر صادق کے خلاف احتساب عدالت میں ضمنی ریفرنس داخل نہیں کرایا جا سکا۔اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اوگرا کرپشن کیس کی سماعت کی۔ عدالت کے استفسارپرپراسیکیوٹرنیب نے بتایاکہ چیئرمین نیب نے اپنی چھٹیوں میں توسیع کرالی ہے، ان کی منظوری نہ لیے جانے کے باعث توقیرصادق کیخلاف ضمنی ریفرنس داخل نہیں کرایاجاسکا۔ عدالت نے مقدمے کے ریکارڈ کی نقل توقیر صادق کو فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 2 جنوری تک ملتوی کر دی۔